خطبہ و تمھید برائےفضائل قران مجید

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَ الْاِنْسَانَ وَعَلَّمَهُ الْبَيَانَ وَاَنْزَلَ لَهُ الْقُرْاٰنَ وَجَعَلَهُ مَوْعِظَةً وَّشِفَاءً وَّهُدًى وَّرَحْمَةً لِّذَوِي الْاِيْمَانِ لَا رَيْبَ فِيْهِ وَلَمْ يَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًا وَّاَنْزَلَهٗ قِيَمًا حُجَّةً نُّوْرًا لِّذَوِی الْاِيْقَانِ، وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ الْاَتَمَّانِ الْاَكْمَلَانِ عَلٰی خَيْرِ الْخَلَائِقِ مِنَ الْاِنْسِ وَالْجَانِّ الَّذِیْ نَوَّرَ الْقُلُوْبَ وَالْقُبُوْرَ نُوْرُهٗ، وَرَحْمَةً لِّلْعٰلَمِيْنَ ظُهُوْرُهٗ، وَعَلٰی اٰلِهٖ وَصَحْبِهِ الَّذِيْنَ هُمْ نُجُوْمُ الْهِدَايَةِ وَنَاشِرُوا الْفُرْقَانِ، وَعَلٰی مَنْ تَبِعَهُمْ بِالْاِيْمَانِ، وَبَعْدُ فَيَقُوْلُ الْمُفْتَقِرُ إِلٰی رَحْمَةِ رَبِّهِ الْجَلِيْلِ، عَبْدُهٗ الْمَدْعُوُّ بِزَكَرِيَّا بْنِ يَحْيٰی بْنِ إِسْمٰعِيْلَ: هٰذِهِ الْعُجَالَةُ اَرْبَعُوْنَهُ فِيْ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ، اَلَّفْتُهَا مُمْتَثِلًا لِّاَمْرِ مَنْ اِشَارَتُهٗ حُكْمٌ وَّ طَاعَتُهٗ غُنْمٌ.

تمام تعریف اس پاک ذات کے لئے ہے جس نے انسان کو پیدا کیا اور اس کو وضاحت سکھائی اور اس کے لئے وہ قرآن پاک نازل فرمایا جس کو نصیحت اور شفا اور ہدایت اور رحمت ایمان والوں کے لئے بنایا، جس میں نہ کوئی شک ہے اور نہ کسی قسم کی کجی، بلکہ وہ بالکل مستقیم ہے اور حجت و نور ہے یقین والوں کے لئے۔ اور کامل و مکمل درود و سلام اس بہترین خلائق پر ہو جو جس کے نور نے زندگی میں دلوں کو اور مرنے کے بعد قبروں کو منور فرما دیا اور جس کا ظہور تمام عالم کیلئے رحمت ہے، اور آپ ﷺ کی اولاد اور اصحابؓ پر جو ہدایت کے ستارے ہیں اور کلام پاک کے پھیلانے والے، نیز ان مؤمنین پر بھی جو ایمان کے ساتھ ان کے پیچھے لگنے والے ہیں۔ حمد و صلوٰۃ کے بعد اللہ کی رحمت کا محتاج بندہ زکریا بن یحییٰ بن اسماعیل عرض کرتا ہے کہ یہ جلدی میں لکھے ہوئے چند اوراق “فضائلِ قرآن” میں ایک چہل حدیث ہے جس کو میں نے اپنے اکابر کے حکم کی تعمیل میں جمع کیا ہے جن کا اشارہ بھی حکم ہے اور ان کی اطاعت ہر طرح غنیمت ہے۔

خطبہ کتاب

سبب تالیف

آداب تلاوت

حفظ قران کی فرض مقدار

حدیث نمبر 1 – سب سے بہترین شخص کون؟

حدیث نمبر 2 – تلاوت کی برکت اور کلام اللہ کی فضیلت

حدیث نمبر 3 – تلاوت پر ثواب

حدیث نمبر 4 – تلاوت میں مہارت اور اٹکنے پر ثواب

حدیث نمبر 5 – دو چیزوں میں حسد جائز ہے

حدیث نمبر 6 – تلاوت کرنے اور نہ کرنے والے کی مثال

حدیث نمبر 7 – کتاب اللہ کی وجہ سے قوموں کا عروج و زوال

حدیث نمبر 8 – قیامت میں تین چیزوں کا عرش کے سائے میں ہونا ، سال میں دو مرتبہ قران ختم کرنا ، قران کی تفسیر کے لئے پندرہ علوم کی مہارت

حدیث نمبر 9 – قران پاک کی وجہ سے جنت میں بلند مقام

حدیث نمبر 10 – ایک حرف پر دس نیکیاں

اپنا تبصرہ بھیجیں